Site icon کرون اسٹار نیوز

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے پہلی اننگز میں 289 رنز بنالیے

 بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنا لیے۔

احمد آباد ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، شبمن گل 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ روہت شرما 35 اور پوجارا 42 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

ویرات کوہلی 59 اور رویندر جڈیجا 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 480 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Exit mobile version