Site icon کرون اسٹار نیوز

آسٹریلیا کے دریائے ڈارلنگ میں لاکھوں مچھلیاں اچانک کیوں مردہ ہو گئیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں دارالحکومت سڈنی سے ایک ہزار کلومیٹر مغرب میں دریائے ڈارلنگ کے اندر لاکھوں مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

آسٹریلوی ماہرین کہتے ہیں کہ یہاں پانی کا خراب بہاؤ اور درجہ حرارت میں ہونے والی اچانک تبدیلی مچھلیوں کی موت کا سبب بنتی ہے۔

این ایس ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ اینڈ انوائرمنٹ کے مطابق دریا کے اس جگہ پانی میں آکسیجن کی مقدار کم ہونے سے آبی حیات کا سانس لینا ممکن نہیں رہتا ،جس کی وجہ سے ان کی موت ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سافٹ ویئر انجینئر کا دو بیویوں کے درمیان انصاف قائم کرنے کیلئے دلچسپ معاہدہ

واضح رہے کہ 2019ء میں بھی اسی جگہ پر 10 لاکھ مچھلیاں مر گئی تھیں۔

Exit mobile version