اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس اور ان کے بیٹے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ان کے بیٹے اور جس شخص کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا ہے اسے طلب کرے گی۔