انٹرنیشنل
ایران میں فٹ بال اکیڈمی کے کوچز کی 15 نوعمر کھلاڑیوں سے جنسی زیادتی
پی این این: ایران میں فٹ بال اکیڈمی کے کوچز نے 15 نوعمر کھلاڑیوں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا، ملک بھر میں شدید احتجاج ۔ اعلی سطحی کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر کھیل حمید سجادی کی جانب سے ملک کے شمال مشرق میں واقع فٹبال اکیڈمی میں نابالغوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ اس نئے سکینڈل نے ایران کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایران کی خبر ایجنسی ’’ ارنا‘‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ شہر خودرو فٹ بال کلب کے ایک سابق میڈیا اہلکار نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ٹیم اور اس کی اکیڈمی کے 15کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے کلب اور کوچز کے خلاف اپنے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی ہے۔ یہ فٹ بال کلب ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں قائم ہے