Site icon کرون اسٹار نیوز

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنچری کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

بابراعظم سب سے زیادہ ٹی 20 سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے، پشاور زلمی کے کپتان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹی 20 کیرئیر کی آٹھویں سنچری بنائی۔

اس سے قبل ٹی 20 کرکٹ میں ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ اور مائیکل کلنگر نے 8، 8 سنچریاں بنا رکھی ہیں، ٹی 20 میں سب سے زیادہ سنچریاں کرس گیل نے بنا رکھی ہیں جو کہ 22 ہیں۔

Exit mobile version