پا کستان

تحریک انصاف کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

پی ٹی آئی وفد میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل اسد عمر اور ملیکہ بخاری شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے قائدین نے چیف الیکشن کمشنر سے پنجاب کی نگراں حکومت کے رویے پر بات کی، انہوں نے انتخابی مہم اور گزشتہ روز لاہور میں پیدا ہونے والی صورتحال کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ملاقات کے دوران وفد نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے باوجود ہمیں انتخابی مہم شروع نہیں کرنے دی جا رہی، الیکشن کمیشن نگران پنجاب حکومت کو غیر قانونی اقدامات سے روکے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔

ملاقات کی اندرونی کہانی
پی ٹی آئی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔

دوران ملاقات چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وفد کے تحفظات سنے، چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کرانے کا پابند ہے، انتخابی مہم کی سخت مانیٹرنگ کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے معاملہ نگران وزیر اعلیٰ کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button