انٹرنیشنل

ترکیہ میں زلزلے کے 23 دن بعد ملبے تلے دبے کتے کو زندہ نکال لیا گیا

ترکیہ میں آئے خوفناک زلزلے کے 23 دن گزرنے کے بعد ملبے تلے دبے ہوئے ایک کتے کو معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ لاکھوں زخمی اور دیگر افراد بے گھر ہوگئے، زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے ملبے کو ہٹانے کا کام اب بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے 23 دن بعد ایک کتے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کھانے، پانی اور سورج کی روشنی کے بغیر زندہ رہنے والے کتے کو 2 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button