پی این این: ترک صدر رجب طیب اردوان نے 14 مئی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر نے برسا میں نوجوانوں سے خطاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ خدا کے شکرگزار ہیں کہ پہلی بار ووٹ ڈالنےکے اہل نوجوان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دو دہائیوں سے برسر اقتدار ترک صدر کو انتخابات میں سخت امتحان کا سامنا ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق رائےعامہ کے جائزوں کے مطابق ترکیہ میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات سخت ہوں گے۔