اسلام آباد: تنخواہیں نہ بڑھنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 100 سے زائد افسران نے چھٹیوں کی درخواست دے دی۔
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 17,18,19 کے افسران نے آج سے 30 جون تک چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔
ایف بی آر ملازمین کا کہنا ہےکہ 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس اور تنخواہیں نہ بڑھائیں تو مزید سخت ردعمل ہوگا، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ اور کئی اداروں میں تنخواہیں 100 گنا زیادہ ہیں۔