انٹرٹینمینٹ
’’تو جھوٹی میں مکار‘‘ فلم کا ٹریلر جاری
کراؤن سٹار نیوز ایچ ڈی: رنبیر کپور اور شردھا کپور میں محبت کا کھیل ،،، ’’تو جھوٹی میں مکار‘‘ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
رنبیر کپور اور شردھا کپور کی رومانوی فلم ’’تو جھوٹی میں مکّار‘‘لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ رومانوی کامیڈی ہیرو اور ہیرؤین میں شاندار کیمسٹری پر مبنی ہے جس کو ایک رنگین موڑ دیا گیا ہے۔
رنبیر اور شردھا کے کردار آسانی سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تو ہوچکے ہیں لیکن اب وہ بریک اپ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہیں بہت سے نامساعد حالات سے نمٹنا پڑتا ہے کیونکہ آجکل رشتے میں گھسنا آسان اور اس سے نکلنا مشکل۔ رشتا جوڑنا آسان ہے، ٹوٹنا مشکل ہے ۔