Site icon کرون اسٹار نیوز

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

 وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

پٹرول کی قیمت 267روپے سے بڑھ کر 272 روپے فی لٹر ہوگئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے اضافہ کے ساتھ 280 روپے سے بڑھ کر 293 روپے ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 187 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 190 روپے 29 پیسے ہوگئی۔

حکومت کی طرف سے لائٹ ڈیزل کی قیمت 184 روپے 68 پیسے فی لٹر پر برقرارکھی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔

Exit mobile version