پا کستان

زمان پارک آپریشن: لاہور ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی

 زمان پارک میں دو روز سے جاری ہنگامے کو عدالتی حکم کے بعد بریک لگ گئی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ کے باہر آپریشن سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں پولیس آپریشن کا معاملہ لاہورہائیکورٹ پہنچ چکا ہے، جہاں عدالت نے بدھ کو پولیس سے عارضی طور پر پیچھے ہٹنے کا کہا تھا۔

عدالت عالیہ نے نے آپریشن جمعرات کی صبح 10 بجے تک روکنے کا حکم دیا تھا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہم سیز فائر کروارہے ہیں، میں ابھی امن چاہتا ہوں۔

لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد اب پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے آج زمان پارک کارخ کرے گی یا نہیں، سب نظریں عدالت پر ٹکی ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button