پا کستان
صدر سے ملاقات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے آج مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مشاورت کیلئے پیر کی صبح ساڑھے 9:30 بجے اجلاس طلب کیا ہے، الیکشن کمیشن اجلاس میں فیصلہ کرے گا کہ صدر کی دعوت پر ایوان صدر جانا ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ایوان صدر کو خط ، مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت
الیکشن کمیشن صدر کے ساتھ مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بنے گا، تاہم صدر کے ساتھ ملاقات کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا ہے، صدر نے الیکشن کمیشن کو پیر کے روز ایوان صدر مشاورت کیلئے دعوت دی تھی۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے ایوان صدر کو خط کا جواب دیتے ہوئے صوبوں کے انتخابات سے متعلق صدر کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت کی تھی، خط میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے۔