چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑ گیا، یو ٹرن لیتے ہوئے بیان سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑ گیا۔
عمران خان نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، انکار پر ان کے ٹرک جلاکر تباہ کردیے گئے۔
اپنے ثبوت کے طور پر عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی ڈال دی ، بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دے دیا۔