پا کستان

عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے پیشی، سکیورٹی کی درخواست پر اعتراض ختم

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اعتراض کے خلاف درخواست پر سماعت کی، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو سکیورٹی کے حوالے سے خطرات لاحق ہیں، رجسٹرار آفس نے جن فریق پر اعتراض کیا ہے درخواست سے ان کے نام نکالنے کے لیے تیار ہیں۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر کے اسے سماعت کے لئے متعلقہ بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی اور سکیورٹی کی درخواست پر اعتراض لگائے تھے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button