مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت
مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
درخواست گزار نے پٹیشن میں ترمیم کی اجازت مانگ لی اور عمران خان کا پارٹی سربراہ کا عہدہ بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
درخواستگزار عمران خان کیخلاف 12 نئی دستاویزات لے آئے اور نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی 138 صفحات کی تفصیلی درخواست تیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیریان کیس: جسٹس محسن اختر کیانی کی ناساز طبیعت کے باعث سماعت ملتوی
درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان سے پوچھا جائے کیسے وہ پارٹی کا عہدہ رکھ رہے ہیں، عمران خان کو پارٹی سربراہی اور پبلک آفس کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی، عمران خان کیخلاف شیرافگن نیازی، فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ، عمران خان کے الیکشن کمیشن میں دیئے بیان حلفی کی کاپیاں، ضمنی الیکشن میں 7 نشستوں پر کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کر دی۔