Site icon کرون اسٹار نیوز

منچن آباد اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

عوام الناس پریشان
منچن آباد اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں عام آدمی کا گزر بسر انتہائی مشکل ہوگیا سبزیوں کے ریٹس اور دودھ دہی سمیت سبزیوں اور دالوں کے ریٹس بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر انتظامیہ کی جانب سے توجہ نہ دیئے جانے کیوجہ سے خودساختہ مہنگائی روزبروز بڑھنے لگی حکومت کیجانب سے غیر فعال ہونے سے لوگ مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں تحصیل منچن آباد میں خودساختہ مہنگائی عروج پر ہے عوام کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد سے خودساختہ مہنگائی کے خلاف اقدامات کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے تاکہ تحصیل منچن آباد کی عوام کو خودساختہ مہنگائی پرریلیف مل سکے

Exit mobile version