منی لانڈرنگ کے الزام میں روسی کرپٹوایکسچینج کا مالک گرفتار
=کراؤن سٹار نیوز ایچ ڈی: امریکا نے منی لانڈرنگ کے الزام میں روسی کرپٹوایکسچینج کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 سالہ اناتولے لیکودیموف نامی یہ شخص چین کے شہر شین ژن میں رہتا تھا اور وہیں اس نے کرپٹوکرنسی کی خریدوفروخت کرنے والی کمپنی قائم کر رکھی تھی۔
امریکی حکام نے اناتولے کو میامی سے گرفتار کیا ہے، تاحال اسے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تاہم امریکی حکام کی طرف سے اس کی گرفتاری کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق اناتولےپر 70 لروڑ ڈالر کی رقم ممنوعہ فنڈز میں بھیجنے کا الزام ہے۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اناتولے کی کمپنی ’بٹزالٹو‘ (Bitzalto) منشیات کے سمگلروں اور منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کے لیے منی لانڈرنگ کا ایک بڑا ذریعہ بن چکی تھی۔ اناتولے کی یہ کمپنی ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ ہے۔یہ کمپنی اپنے صارفین سے کم از کم شناختی معلومات طلب کرتی ہے اور یہی اس کا تشہیری سلوگن بھی ہے۔