Site icon کرون اسٹار نیوز

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی

 وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے، ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے (ن) لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز (ڈی کلاسیفائی) کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔

Exit mobile version