Site icon کرون اسٹار نیوز

پولیس آپریشن ناکام: ’پرویز الٰہی فرار‘، دہشت گردی کا مقدمہ درج

لاہور پولیس نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے انسپکٹر صفدر حسین کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت سنیچر کی صبح مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق جمعے کی رات پولیس کی نفری جب پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تو سابق وزیراعلٰی کے متعلق پوچھنے پر ’گیٹ کو اندر سے بند کر کے ملازمین نے شور مچانا شروع کر دیا جس کے بعد دیگر لاتعداد افراد نے محکمہ اینٹی کرپشن کے دو اہلکاروں اور پولیس کو دھمکیاں دیں اور پتھراؤ شروع کر دیا۔‘
Exit mobile version