Site icon کرون اسٹار نیوز

کابینہ کے اجلاس میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ کے بیشتر اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ دیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کو ایمرجنسی کے نفاذ سےمتعلق آئینی نکات پر بریفنگ دی، کابینہ کے اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر ملا جلا رحجان رہا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے  ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ فی الوقت مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Exit mobile version