تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت عمران اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے ،جبکہ ایک شخص کی شناخت نہ ہوسکی ، تینوں جاں بحق افراد کی نعشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔
پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا تاہم حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
دوسری جانب کالا پل کے قریب خیبر میل ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی ، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو دوسری بوگی لگا کر تین گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ کردیا گیا۔