Site icon کرون اسٹار نیوز

کراچی میں شدید گرمی، آج پارہ کہاں تک جائے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے ہی شہر میں حبس محسوس کیا جارہا ہے اور شہر کا  پارہ آج بھی 36 سے 38 ڈگری سینٹی کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں معمول کے اوسط سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے، شہر میں مئی کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس دوران ہوا میں نمی زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت 2 سے3  ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ صبح ہوا میں نمی کاتناسب 70 سے 80 اور شام میں 45 سے 55 فیصد کےدرمیان رہ سکتا ہے جب کہ  دن کے بیشتر حصے میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

Exit mobile version