Site icon کرون اسٹار نیوز

کرس گیل میوزک ویڈیو میں دیپیکا کے ساتھ پرفارم کرنے کے خواہشمند

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹار اور اپنے بلند و بالا چھکوں کی وجہ سے مشہور بیٹر کرس گیل نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کرس گیل آج کل اپنے ایک گانے ‘اوہ فاطمہ’ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بھارتی اور جمیکن میوزک کا مکسچر ہے، اس دوران ایک ایونٹ پر انہوں نے بتایا کہ وہ بالی وڈ کی کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

کرس گیل نے کہا کہ مستقبل میں اگر مجھے بالی وڈ میں کسی میوزک البم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میری خواہش ہے کہ اس میں میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پرفارم کروں، میں دیپیکا سے ملاقات کرچکا ہوں، وہ ایک قابل اور اچھی خاتون ہیں۔

Exit mobile version