پا کستان
گزشتہ 130 سال میں پاکستان سے کتنے طوفان ٹکرائے اور کتنا نقصان ہوا؟
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 1947 کی تقسیم کے بعد پاکستان کا حصہ بننے والے علاقوں سے ٹکرانے والے طوفانوں کی ریکارڈ شدہ تاریخ کم از کم 10 جولائی 1894 کی ہے جب ایک سمندری طوفان سندھ میں داخل ہوا تھا جبکہ اگلے سال بلوچستان کے مکران ساحل پر سمندری طوفان نے تباہی مچا دی تھی۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان مئی 1901 (بلوچستان)، مئی 1902 (کراچی)، جون 1906، جون 1907، ستمبر 1926 (طوفان بھارتی گجرات سے پاکستان میں داخل ہوا تھا)، جون 1936، جولائی 1936، جولائی 1944 (کراچی میں تقریباً 10 ہزار لوگ بے گھر ہو گئے)