پا کستان

گھریلو، کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا

قیمتوں کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں 50 روپے سے 1810 روپے تک جبکہ کمرشل صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 1283 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے کر دی گئی۔

بلک میں خریدنے والے صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 780 سے بڑھا کر 1600 روپے ہو گی، کے الیکٹرک، ایس این پی سی کے پاور پلانٹ کیلئے گیس857 روپے کے بجائے 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی

وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق فرٹیلائرز کے کارخانوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں 1225 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا جبکہ سیمنٹ انڈسٹری کو فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1277 روپے کے بجائے اب 1500 روپے میں ملے گی۔

ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے فی ایم ایم بی گیس 1100 روپے، سی این جی فی ایم ایم بی ٹو کی قیمت 1805 روپے ہو گی، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین پر 50 روپے فکسڈ جبکہ نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین پر 500 روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button