پا کستان

ہم پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام لگانے والا عمران خان خود چھپ کر بیٹھا ہے: مریم نواز

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کو ن لیگ کا سلام، ن لیگ کے کنونشنز میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے، راولپنڈی کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف کی محبت راولپنڈی سے ڈھکی چھپی نہیں، نواز شریف نے پاکستان کی پہلی موٹروے کا آغاز راولپنڈی سے کیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف خدمت میں مصروف رہا اور عمران خان گھڑیاں چوری کرتا رہا، ایک حکمران 4 سال بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا رہا، عمران خان نے ریکارڈ قرضے لے کر ایک منصوبہ بھی راولپنڈی کو نہیں دیا، نواز شریف، شہباز شریف کو تباہ حال پاکستان ملا، جب مشکلات ہوتی ہیں تو نواز شریف کو بلا لیتے ہیں، مشکلات کوئی پیدا کرتا ہے اور ٹھیک نواز شریف کرتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے مزید کہا کہ مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی ہے، نواز شریف دور میں کھانے پینے کی اشیا سستی تھیں، نواز شریف دور میں روٹی 2 سے 5 روپے میں فروخت ہوتی تھی، مہنگائی اور عمران خان کو اکٹھے اٹھا کر باہر پھینکیں گے، عمران خان آئی ایم ایف کی شکل میں بارودی سرنگیں بچھا کر گیا۔

انہوں نے کہا عمران خان نے نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو التوا کا شکار کیا، یہ ملک لوٹتے اور جیبیں بھرتے رہے، نواز شریف کے 4 اورعمران خان کے 4 سالہ دور سے موازانہ کر لیں، 24 ہزار ارب کے قرضے لینے والے نے راولپنڈی میں کوئی منصوبہ لگایا تھا؟، اس نے راولپنڈی رنگ روڈ میں مال بنانے کا منصوبہ لازمی لگایا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں چیف آرگنائزر بن گئی لیکن یہ کارکنان کو مبارک ہو، نواز شریف کو ہمیشہ نیچے جاتا ہوا پاکستان ملا ہے، نوازشریف مٹی کا بیٹا ہے وہ یہیں واپس آئے گا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے والا صرف نواز شریف ہے، عمران خان کی پھیلائی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، کہا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن) ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے  کہا کہ عدلیہ بار بار بلا رہی ہے اور ٹانگ خراب ہونے کا بہانا بنایا جا رہا ہے، عدالت نے بلایا تو عمران خان نے کہا کہ پیش نہیں ہو سکتا، عمران خان کا ٹیریان اور فارن فنڈنگ کیس سچا ہے، انہوں نےعدالت کو کہا پیش نہیں ہوسکتا، بزرگ آدمی ہوں، کیا بزدل آدمی قوم کا لیڈر ہوسکتا ہے؟ گرفتاری کیلئے شیر جیسا جگر چاہیے۔

انہوں نے کہا بزدل خان اور ان کی پوری جماعت بھی (ن) لیگ کی ایک خاتون رہنما کا مقابلہ نہیں کر سکتی، جیلیں بعد میں بھرنا پہلے جیل کاٹ کر آنے والوں کا رونا دھونا بند کرو، (ن) لیگ کا لیڈر اور ورکر بھی شیر دل ہے، جس روز رانا ثنا اللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا تمہیں بچانے والا کوئی نہیں ہو گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف ملکی حالات ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، مسلم لیگ سلیکشن سے نہیں، الیکشن سے آئی ہے، ہم الیکشن جیتنے کیلئے میدان میں آئے ہیں، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ن لیگ ہی اس ملک کو بچائے گی اور مشکلات سے نکالے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button