تازہ ترین

آئی ایم ایف کی انتظار کرو کی پالیسی، معاشی بیل آؤٹ کیلئے چین واحد راستہ

اسلام آباد: اگر آئی ایم ایف فنڈ پروگرام کی گرتی ہوئی بحالی کو جاری رکھتا ہے تو پاکستان کے پاس ادائیگی توازن (بیلنس آف پیمنٹ) کے بحران کو مکمل طور پر پھیلنے سے روکنے کے لیے، اسلام آباد کی بیمار معیشت کو بیل آؤٹ کرنے کے لیے، ایک طریقہ کار وضع کرنے کے لیے چین سے کہنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ ہوگا۔

اب پالیسی سازوں کے پاس ادائیگی توازن کے بحران اور ڈیفالٹ کے ساتھ ساتھ بے مثال سطح تک دم گھٹتی معیشت سے بچنے کے لیے دیگر تمام راستے تلاش کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ملک میں گہرے سیاسی اور معاشی بحران کے درمیان آئی ایم ایف نے انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنائی ہے لیکن اس پالیسی پر زیادہ دیر تک نہیں چلا جاسکتا یا تو آئی ایم ایف کو نویں جائزے کی تکمیل کے ذریعے بحال کرنا پڑے گا یا پھر پروگرام ختم کر دیا جائے گا، ہم نویں جائزے کی تکمیل کے بغیر آئی ایم ایف کے ساتھ مزید کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button