انٹرنیشنل
ایران: توہین رسالت کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت
ایران میں دو افراد کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران میں عدالتی خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ نے دو افراد کو توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف مہرداد اور صدر اللہ فضیلی کو توہین رسالت اور دین اسلام کی توہین کے الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی جب کہ انہیں کس مقام پر سزائے دی گئی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔