انٹرنیشنل
ایران کا اسرائیلی دہشتگرد گروہ گرفتار کرنے کا دعویٰ
ایران حکام نے دعویٰ کیا ہے ملک کی مشرقی سرحدکے قریب اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشتگرد گروہ کو مشرقی سرحد سے ایران میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ایرانی وزیر نے گرفتار افراد کی تعداد یا ان سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ عراق کی نئی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دیں گے تا کہ سرحدی علاقے کی سکیورٹی صورتحال بہتر ہوسکے۔