تجارت

تاجر برادری کو بڑا ریلیف، بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرزکا جرمانہ معاف کردیا گیا

کراؤن سٹار نیوز ایچ ڈی: وفاقی حکومت نے تاجر برادری کو خوشخبری سنادی، کراچی کی بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر عائد جرمانہ معاف کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے میری ٹائم سینیٹر فیصل سبز واری کا کہنا ہے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کا جرمانہ معاف کر دیا ہے۔

کراچی میں تاجر برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا ہمیں اندازہ ہے کہ شپنگ لائنز کے ہزاروں کنٹینرز پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں، ہم معاملے پر ہم کئی دن سے اسٹیک ہورلڈز سے مشاورت کر رہے تھے اور فیصلہ کیا ہے کہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز سے کسی قسم کا جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا شپنگ لائنز نےکنٹینرز پر ڈیمرج کے چارجز میں معقول رعایت دینے کی حامی بھری ہے، پورٹس پر پھنسے کنٹینرز سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا آف ڈاک ٹرمینلز پر کنٹینرز منتقل ہوں گے، پاکستان میں کوئی شپنگ لائن بند کرنے نہیں جا رہے، شپنگ لائنز کا کاروبار جار رہے گا، ہم نے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button