تازہ ترین
خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، محسن نقوی نے بھی الزامات مسترد کر دیے
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے،جیل میں قید خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔
محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس حملے میں جو ملوث ہوا خواہ جتنا بھی با اثر ہو اسے نہیں چھوڑاجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک عمران خان کی نظربندی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔