Site icon کرون اسٹار نیوز

روپے کی مسلسل بے قدری ، ڈالر کی اڑان کا سلسلہ برقرار

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 38 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 283 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس 240 پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار 599 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Exit mobile version