پا کستان

زمان پارک میں آپریشن نہیں ہو رہا، طوفانِ بدتمیزی نہ رُکا تو گرفتاریاں ہونگی: آئی جی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پیٹرول بم مارے گئے،پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، ڈی آئی جی بھی زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس غیر مسلح ہے لیکن پتھراؤ کیا جا رہا ہے، رکاوٹ کو دور کریں گے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس مکمل طور پر تیار ہے، مزید نفری طلب کر لی گئی ہے، عدالتی حکم نافذ کرنا ہے، ہم کارروائی کم سے کم نقصان میں کرنا چاہتے ہیں، طوفان بدتمیزی جاری رہا تو گرفتاریاں ہوں گی اور مقدمے کیے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم رکاوٹ کو دور کریں گے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے پر دہشتگردی کا مقدمہ بنتا ہے، اگر کسی خاص کے لیے عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوگا تو یہ عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کاری ضرب لگائے بغیر ہماری کوشش ہے کہ عدالتی حکم پر عمل ہو، پولیس کے پاس ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ہم کسی شخص کو بلاوجہ تنگ نہیں کرنا چاہتے ،اگر پولیس کو مارنے کے لیے کسی کو اکسایا جائے تو پھر گرفتاری کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سمجھائیں یہ عدالتی عمل ہے ، نوجوان بھی سمجھیں، اگر قانونی نظام میں رکاوٹ بنیں گے تو قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button