تازہ ترین
سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کے خاندان کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب
لاہورہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف کے داماد اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے ارکان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے افرادکے خلاف درج مقدمات کے ریکارڈ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نےگزشتہ روزگرفتاری دے دی ہے، جو اب ہورہا ہے وہ کبھی اس ملک میں نہیں ہوا۔