تازہ ترین

سمندری طوفان ’بپر جوائے ‘ : ڈی ایچ اے اور دیگر ساحلی علاقوں کو کتنا خطرہ ہے؟

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندر کے قریبی گوٹھ اور کریک میں بلند لہروں کے باعث پانی آسکتا ہے تاہم اس پانی سے ڈی ایچ اے اور دیگر ساحلی علاقوں کو بلند لہروں سے خطرہ نہیں ۔

کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائےکے اثرات کے باعث ہاکس بے پر سمندر میں طغیانی بڑھ گئی ہے، ہاکس بے کے ساحل پر اونچی لہریں ہیں جب کہ سینڈزپٹ کے مقام پر بھی تیز اونچی لہروں کے باعث روڈ پرپانی آرہا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے بتایا کہ   کراچی میں سمندر کے قریبی گوٹھ اور کریک میں بلند لہروں کے باعث پانی آسکتا ہے،  ڈی ایچ اے اور دیگر ساحلی علاقوں کو بلند لہروں سے خطرہ نہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button