تازہ ترین

شاہ محمود کی گرفتاری کالعدم، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تھری ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ شاہ محمود کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

Sponsored Content

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button