کراؤن سٹار نیوز ایچ: ڈیشیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ لاہور روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو ایل پی جی کے تاجر سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں مسلح ڈاکو دوکان میں داخل ہوئے اور عامر نامی تاجر سے پہلے موبائل اور بعد میں نقدی بھی چھین لی کراؤن سٹار نیوز ایچ ڈی نے واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ہے ویڈیو میں ڈاکوؤں کو دوکان میں لوٹ مار کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تاجر اور شہریوں کی جانب سے پولیس سے ڈاکو ؤں کی گرفتاری کا کا مطالبہ کیا گیاہے ۔
دوسری جانب تھانہ روجھان کے حدود بستی موسانی میں بھی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس میں نا معلوم مسلح ڈاکوں نے علاقہ میں حملہ کر دیا اور اندھا دھن فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکووں کی اندھا دھند فائرنگ 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 7افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار ٹیمیں واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جانبحق ہونے والوں میں خاتون اور سات سالہ بچہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل 2 مرد اور 2بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔