Site icon کرون اسٹار نیوز

علی امین گنڈاپور رُوپوش، کیا پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں؟ 

اس وقت آبائی ضلعے سے باہر ہیں۔ اردو نیوز نے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اُن سے رابطہ نہ ہوسکا۔
ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور نے اردو نیوز کو بتایا کہ علی امین کہاں ہیں یہ نہیں بتایا جاسکتا مگر وہ اس ملک میں ہی ہیں اور اِسے چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے باسی ہیں اور ہمارا جینا مرنا یہیں ہے۔
کیا علی امین گنڈاپور تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں؟
سابق صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی ہماری پارٹی ہے اور رہے گی۔ عمران خان اس وقت واحد لیڈر ہیں جو جمہوریت اور ملک کی سالمیت کے لیے لڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور عمران خان کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے، جعلی مقدمات بنا کر ہمیں کمزور نہیں کیا جا سکتا، نہ ہمیں ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ ہمارا نظریہ تبدیل کروایا جا سکتا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور پر 50 سے زائد مقدمات بنائے گئے مگر ان کا جذبہ کم نہیں ہوا بلکہ زیادہ ہوا ہے۔
Exit mobile version