تازہ ترین
عمران خان اپنے بچے باہر رکھ کردوسروں کے بچوں سےفوج پرحملے کروارہے ہیں: گورنر سندھ
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ عمران خان اپنے بچے برطانیہ میں رکھ کردوسروں کےبچوں سےفوج پرحملے کروارہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پرپی ٹی آئی کارکنوں کا ردعمل افواج پاکستان کی طرف ہی کیوں تھا، عمران خان اپنے بچے برطانیہ میں رکھ کردوسروں کےبچوں سےفوج پرحملے کروارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے پاکستان کیلئے لیکن اب دوسروں کیلئے کھیل رہے ہیں، وہ اس ملک کے لیے سکیورٹی رسک ہیں اور ان کا ایجنڈا صرف افواج پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔