Site icon کرون اسٹار نیوز

عوام نے انتخابی مہم کے آغاز سے قبل ہی پی ٹی آئی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا : مسرت چیمہ

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والوں کے اعزاز میں آج استقبالیہ دینگے ، استقبالیہ تقریب میں پارٹی چیئرمین بڑے مقصد کی خاطر قربانی دینے والوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خطاب سننے کیلئے مختلف مقامات پر ہزاروں کا اکٹھ پی ڈی ایم ٹولے کی ہٹ دھرمی کیخلاف ریفرنڈم تھا ، عوام پی ڈی ایم ٹولے کے انتخابات کے انعقاد میں ہر ممکن رکاوٹیں ڈالنے کے فاشسٹ منصوبے کو ناکام بنائیں گے، اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں اور ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سنا ہے گوشہ نشیں ہونے والے حمزہ شہباز کو بھی کسی بڑے عہدے کا لالچ دے کر واپسی کیلئے راضی کیا گیا ، (ن) والے مفرور لیڈر کو واپس لائیں تاکہ انہیں شکست کے بعد یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ ہمارا لیڈر ملک میں نہیں تھا ، مسلم لیگ (ن) انتخابات میں عبرتناک شکست کے حقائق جاننے کیلئے پیشگی کمیٹی بھی تشکیل دے لے ۔

Exit mobile version