پا کستان

فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

فرح گوگی کی لیگل ٹیم کےمطابق فرح گوگی کے خلاف کی جانے والی کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے، ان کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اےکے دائرہ اختیار سے باہر ہے، فرح گوگی کے ریڈوارنٹ کے لیے کی جانیوالی خط وکتابت آرٹیکل3 کی خلاف ورزی ہے۔

لیگل ٹیم کا کہنا ہےکہ ریڈنوٹس کی درخواست میڈیا پر جاری کرکے ہتک عزت کی گئی، ایسے ریڈ وارنٹ جاری کرکے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button