لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیان حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔