پا کستان

لندن پلان میں معاہدہ ہوا عمران کو جیل میں ڈالنا ہے، کارکن زمان پارک آئیں: خان

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک میں موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس زمان پارک سے عمران خان کو اب تک گرفتار نہ کرسکی، زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی جبکہ قصور ،گوجرانولہ اور شیخوپورہ سے پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔

عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تین اطراف دھرم پورہ، مال روڈ اورسُندر داس سے زمان پارک کی جانب پیش قدمی شروع ہوگئی ہے جبکہ پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھرم پورہ سے زمان پارک میں داخل ہو گئی۔

موجودہ صورتحال میں عمران خان نے سوشل میڈیا پر تازہ ویڈیو جاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 18 مارچ کو عدالت میں پیشی کی انڈر ٹیکنگ دی، شورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کی مگر ڈی آئی جی نے ان سے ملاقات ہی نہیں کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈر ٹیکنگ کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے، لندن پلان میں معاہدہ ہوا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل دوپہر سے زمان پارک ایسے لگ رہا تھا جیسے مقبوضہ کشمیر ہے، پھر سے لوگوں کو زمان پارک آنا ہے۔
 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button