جمعے کی شب پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی تاہم صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کا سامنا ہے۔
ترجمان (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں۔
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کی تھی۔