انٹرنیشنل

میں ’پُراعتماد نہیں ہوں‘ کہ غزہ جنگ بندی برقرار رہے گی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اعتماد نہیں کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ برقرار رہے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے قبل ہی اسے اپنی سفارت کاری کی کامیابی قرار دے دیا تھا۔
وائٹ ہاؤس واپسی پر جب ایک رپورٹر نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا دونوں فریق (حماس اور اسرائیل) جنگ بندی جاری رکھیں گے اور ایک مستقل معاہدے پر پہنچ جائیں گے تو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں پراعتماد نہیں ہوں۔‘
’یہ ہماری جنگ نہیں، یہ ان کی جنگ ہے، لیکن مجھے اعتماد نہیں کہ یہ (معاہدہ) برقرار رہے گی۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حماس اس جنگ کے نتیجے میں کمزور ہوئی ہے۔
’میں نے غزہ کی ایک تصویر دیکھی ہے۔ غزہ تو برباد کیا گیا ایک گراؤنڈ لگ رہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button