تازہ ترین

نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جائے گی، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد  نواز شریف کی تاحیات نا اہلی اور انہیں پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جائے گی۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی اور پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کریں گے،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے درخواست کریں گے کہ وہ اس کو نہ سنیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قانون میں کہیں درج نہیں کہ چیف جسٹس سے پوچھ کر کمیشن بنایا جائے، نواز شریف کا پاکستان آنا ان کی صحت اور الیکشن سے مشروط ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button