Site icon کرون اسٹار نیوز

پریس کانفرنس کرنے تک ‘وہ’ آپ کو نہیں چھوڑینگے، جسٹس گل حسن کا اسدعمر کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس گل حسن اورنگزیب نے  تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

اس موقع پر  جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کے وکیل بابر اعوان سے کہا کہ ‘وہ’ تو آپ کو  نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ بابر  اعوان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت  اسد عمر  کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے  انہیں  پرتشدد احتجاج کا  حصہ  نہ بننے کا بیان حلفی جمع کرانےکا حکم بھی دیا۔

Exit mobile version