پا کستان
پنجاب حکومت کا حالیہ ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیےجے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤکی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا، جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔