پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
کسٹمز کلیکٹر کراچی ایئرپورٹ ندیم میمن کے مطابق ’گُل حسن نامی ایک مسافر سعودی عرب اپنے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال لے جا رہا تھا۔ کرنسی اس بیگ میں تھی جو اس نے پکڑا ہوا تھا۔ قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔‘
گزشتہ برس اپریل میں بھی کسٹمز حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔
کسٹمز حکام کے مطابق ’دوحہ جانے والی ایک خاتون کے بیگ سے 65 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے تھے۔‘
حکام کے مطابق ’کرنسی کو ضبط کر کے خاتون کو سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔‘